خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے سفری الائو نس میں 50فیصد اضا فہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الائوہنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے کنوینس الائو نس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اضافے سے مستفید ہوں گے۔گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الائو نس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الانس بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کا کنوینس الائو نس بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کر دیا گیا، گریڈ 16 تا 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا کنوینس الائو نس 7,500 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔ کنوینس الائو نس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔دوسری جانب سندھ کابینہ نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائو نس میں اضافہ کر دیا۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الائو نس بڑھا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed