یل پی جی پلانٹس ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس چیئرمین ملک وقار خان اور عرفان آفریدی رضا اللہ خان کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا بھر سے ایل پی جی پلانٹس اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے ایل پی جی کی تقسیم کے لیے مجوزہ کوٹہ سسٹم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا گیا۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ایل پی جی بھی شفاف، مساوی اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت تمام اہل اور لائسنس یافتہ پلانٹس میں تقسیم کی جائے۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ جس طرح اس وقت اپنی پیداوار تمام اہل پلانٹس کو مساوی بنیادوں پر فراہم کر رہا ہے، اسی اصول کو کی پیداوار پر بھی لاگو کیا جائے تاکہ کسی ایک یا چند پلانٹس کو غیر ضروری فائدہ نہ پہنچے اور تمام پلانٹس کو یکساں مواقع میسر آئیں۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایل پی جی کی شفاف، مساوی اور بلاامتیاز تقسیم سے نہ صرف تمام پلانٹس کی پیداوار اور سپلائی کا نظام بلا تعطل جاری رہے گا بلکہ اس کا براہِ راست فائدہ عام صارفین کو بھی پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پلانٹس کو مسلسل اور مساوی بنیادوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی ہوگی تو مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بہتر ہوگی، مصنوعی قلت کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو مناسب و مستحکم قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔شرکا نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی ادارے یا کمپنی کی مخالفت نہیں بلکہ ایل پی جی کی تقسیم میں شفافیت، مساوات اور تمام پلانٹس کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا ہے۔







