ٹانک: سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 15 اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

ضلع ٹانک میں 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ‘فتنہ الخوارج’ نے سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ تاہم حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرانے کی وجہ سے 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور 1 محکمہ جنگلات کا اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed