پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ جاری ہے ۔اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔واضح رہے کہ محض تین دنوں کے دوران مٹی کا تیل مجموعی طور پر 14.58 روپے فی لٹر تک مہنگا کیا جا چکا ہے۔







