پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی، مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیاں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکہ سمیت 10 ممالک رہے۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed