ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے یکم جولائی کو بند رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی (بروز بدھ)بینک تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed