”علم پیکٹ” پراجیکٹ ‘ چارسدہ میں 1300 بچیاں داخل

ضلع چارسدہ میں محکمہ تعلیم اور ایس آر ایس پی کے باہمی تعاون سے جاری "علم پیکٹ” پراجیکٹ کے تحت گزشتہ چھ ماہ کے دوران تعلیم سے محروم 1300 بچیوں کو دوبارہ سکولوں میں داخل کر دیا گیا۔پراجیکٹ کے تحت ضلع کے 25 سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے درسی و تدریسی مواد، مفت سکول بیگز، کتابیں، کاپیاں اور سٹیشنری فراہم کی گئی۔ خصوصی ضرورت رکھنے والی بعض طالبات کو نظر کے چشمے اور آلاتِ سماعت بھی مہیا کیے گئے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔سول ورکس کے تحت سکولوں میں ضروری مرمت کے علاوہ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ریمپس بھی تعمیر کیے گئے، جس سے تعلیمی ماحول مزید بہتر بنایا گیا۔پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف بچیوں بلکہ ان کے والدین میں بھی تعلیم کے حصول کے حوالے سے شعور اور دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر ایس ڈی او ایجوکیشن صابرینہ اور پراجیکٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر امتیاز محمد نے بتایا کہ "علم پیکٹ” پراجیکٹ سے ضلع میں تعلیم کے مواقع اور سہولیات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کے مثبت اثرات خواتین کی شرح خواندگی میں بھی نمایاں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے۔پراجیکٹ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تعلیم سے محروم بچوں، بالخصوص بچیوں، کو سکولوں میں لانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed