ایران جلد منجمد اثاثوں کا استعمال شروع کر دے گا۔ سربراہ ایرانی مرکزی بینک

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کے استعمال کا عمل آئندہ چند روز میں بتدریج شروع ہو جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کے روز اپنے بیان میں عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ ان اثاثوں کے استعمال کا عمل مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام اقدامات مرکزی بینک کی پالیسیوں اور ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی کہ ابتدائی مرحلے میں کتنی رقم دستیاب ہو گی یا ان فنڈز کو کن شعبوں میں استعمال کیا جائے گا، تاہم حالیہ مہینوں میں ایرانی حکام بارہا یہ مقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ بیرونِ ملک موجود منجمد اثاثوں تک رسائی تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے اربوں ڈالرز کے اثاثے مختلف ممالک میں موجود ہیں، جن کی بحالی کا معاملہ حالیہ سفارتی مذاکرات میں بھی زیرِ بحث رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed