پشاور ہائیکورٹ میں مکمل ای آفس سسٹم کامیابی سے نافذ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی دور اندیش قیادت میں پشاور ہائی کورٹ نے مکمل ای آفس سسٹم کامیابی سے نافذ کر دیا ہے، جو عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی جدیدیت کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ای آفس سسٹم کے ذریعے روایتی کاغذی فائلوں کی جگہ محفوظ اور جدید ڈیجیٹل نظام نے لے لی ہے، جس سے فائلوں کی نقل و حرکت میں تاخیر، ریکارڈ کے ضائع ہونے کے خدشات اور ذخیرہ کرنے کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس نظام سے مقدمات اور دفتری امور کی تیز تر انجام دہی، ریکارڈ تک فوری رسائی، مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطہ اور شفافیت و احتساب کو فروغ ملے گا۔پشاور ہائی کورٹ کے آئی ٹی برانچ نے رجسٹرار کی نگرانی میں اس نظام کو تیار کیا ہے، جو عدلیہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ نظام پہلے ہی ضلعی عدلیہ اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی تک توسیع پا چکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں اسے صوبے کی خصوصی عدالتوں اور دیگر متعلقہ اداروں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ ایک مربوط، مثر اور مکمل ڈیجیٹل عدالتی نظام قائم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed