ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوبے کا بجٹ پاس کرنا آئینی ذمے داری تھی، وفاق کو پیسے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر نہیں دیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں بھی بند ہوں، ان مسائل پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ارکانِ صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں، ناراض ارکان کے خدشات کو دور کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کی بیرسٹر گوہر اور جنید خان سے میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں، مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed