اسرائیل جنوبی لبنان سے نہ نکلا تو 2000ء کی تاریخ دہرائی جائے گی، اسماعیل قانی

ایرانی پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کر دی۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک کارروائیوں کے ذمے دار ونگ قدس فورس کے سربراہ نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بصورتِ دیگر اسے 2000ء میں ہونے والے غیر مشروط انخلا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت اور قبضے سے باز نہ آیا تو اسے ذلت اور شکست کے ساتھ خطے سے نکال دیا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ اگر تم اپنی مرضی سے جنوبی لبنان سے نہ نکلے تو 2000ء کی وہی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی، جب تم اس سر زمین سے ذلت کے ساتھ فرار ہوئے تھے، فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed