خیبرپختونخوا میں کاروباری شعبوں پر نیا سالانہ ٹیکس نافذ کر دیاگیا

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف کاروباری شعبوں پر نیا سالانہ ٹیکس نافذ کر دیا، یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، کاروبار کو دستاویزی بنانے اور صوبائی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نئی فہرست کے مطابق مختلف کاروباری کیٹیگریز کے لیے الگ الگ فکس سالانہ ٹیکس مقرر کیے گئے ہیں۔پٹرول، ڈیزل اور سی این جی فلنگ سٹیشنز پر 35,000 روپے، وہیکل سروس سٹیشنزپر 10,000 روپے ، ٹرانسپورٹرز (ہیڈکوارٹرز میں) 15,000 روپے اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ بزنس پر 10,000 روپے رکھے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ ایجنسیاں 10,000 روپے ، چارٹرڈ اکانٹنٹس 25,000 روپے اور سٹاک ایکسچینج ممبران 60,000 روپے ادا کرنے کے پابند ہونگے۔سالانہ فکس ٹیکس کی مد میں منی چینجرز (ہیڈکوارٹرز) 100,000 روپے ، منی چینجرز (دیگر علاقے) 50,000 روپے ، ہول سیل ڈیلرز / ایجنسی ہولڈرز 35,000 روپے اور تمباکو ڈیلرز اور ایکسپورٹرز 25,000 روپے ادا کرینگے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کاروباری شعبوں پر نیا سالانہ ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے، اس رو سے ریٹیل اور مارکیٹ سیکٹر میں شامل ادارے و مراکز بھی ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں، جن میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز / بڑے مارٹس پر 100,000 روپے ، جنرل / گروسری سٹورز پر 5,000 روپے ، الیکٹرانکس سٹورز پر 25,000 روپے اور کیمسٹ اور میڈیکل سٹورزپر 20,000 روپے رکھے گئے ہیں۔صوبائی حکومتی اقدام کے تحت جم اور فٹنس سینٹرزپر 5,000تا 10,000 روپے ، بیوٹی پارلرز 15,000 روپے اور ایستھیٹک کلینکس پر 40,000 روپے رکھے گئے ہیں ۔ٹیلرنگ اور ہنر مند کاروبار سے وابستہ دکاندار جو کہ صرف شلوار قمیض سلائی کرتے ہیں انہیں 5,000 روپے اور مکمل ٹیلرنگ ورکشاپ کو 15,000 روپے سالانہ ادا کرنا ہوگا۔سالانہ ٹیکس کی مد میں صنعتی و مینوفیکچرنگ سیکٹر پر بھی مختلف ٹیکسز رکھے گئے ہیں، ان میں فلور ملز پر سالانہ 40,000 روپے ، اینٹوں کے بھٹے / شٹرنگ / ریت ڈپوپر 20,000 روپے ، ماربل فیکٹریاں 20,000 روپے ، فرنیچر شو رومز (10 ملازمین تک) 15,000 روپے اور 10 سے زائد ملازمین پر اس ادارے کو 30,000 روپے سالانہ ادا کرنا ہونگے۔فوڈ اینڈ سروس انڈسٹری میں شامل مٹھائی / بیکری (5 ملازمین تک)رکھنے والے کاروبار پر سالانہ 10,000 روپے ، 5 سے زائد ملازمین والی شاپ پر 15,000 روپے اور شہد کی دکانیں / ہول سیلرز کو سالانہ 10,000 روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرانے ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed