لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 4اسرائیلی فوج ہلاک

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابقاسرائیلی فوج کے ایکس اکائو نٹ سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جمعہ کی صبح ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ایک ریزرو افسر شدید زخمی جبکہ تین ریزرو نان کمیشنڈ افسران اور ایک نان کمیشنڈ افسر معمولی زخمی ہوئے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد کھلی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ لیفٹیننٹ ڈور گیڈالیا بن سیمحون کے نام سے کی گئی ہے، جو 52ویں بٹالین اور 41ویں بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں ۔ حزب اللہ نے بارہا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی پابند نہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے مشرق وسطی میں جاری امن عمل سبوتاژ کرنے کیلئے لبنان پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا۔اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے نبتیہ پر بمباری اور گولہ باری کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شہادتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں میں 3 شہری شہید ہوئے تھے، دو مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید لبنانی شہریوں کی تعداد 3912 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed