یو اے ای میں 15سال سے کم عمربچوں پر سوشل میڈیا کا استعمال بند

متحدہ عرب امارات نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔کابینہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے بنائے گئے اکانٹس کی نگرانی کر کے انہیں بند کرنا ہوگا۔اسی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اِن اکانٹس کو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 12 ماہ کی عبوری مہلت دی گئی ہے۔اس قرارداد کے تحت سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی کم سے کم حد 15 سال مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی اکانٹ بنانے، استعمال کرنے یا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed