ریگی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر طالبعلم قتل

ریگی میں جواں سالہ طالب علم قتل کا افسوسناک واقع پیش آیا۔واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی میں بچوں کی لڑائی پر جواں سالہ طالب علم قتل کر دیا گیا ، اس حوالے سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں اس کے ہمسایہ کو گرفتار کر لیا۔ماہرین کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے لوگ فرسٹریشن کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ، ان میں برداشت ختم اور پرتشدد واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملازئی میں زبانی تکرار کے بعد مدثر کو ہمسایہ نے سر میں گولی مار کرموت کے گھاٹ اتاردیا، 24سالہ مقتول طالبعلم تھا جس کا ہمسایہ طارق کیساتھ بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا۔ملزم جانوروں کے ہسپتال میں ملازم ہے جو گھر سے فرار ہونے کی تیاری کررہا تھا تاہم چھاپے کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed