عید سے قبل مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آگئی ہے ۔رواں مہینے کے 20 دنوں کے دوران 45 ہزار مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وطن واپس جانے والی مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دوسری طرف مہاجرین کو کیمپوں کے خالی کرنے کے حوالے سے نوٹسز پر عمل درامد نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف کاروائی کی ہدایات بھی کی ہے صوبے کے بعض مہاجرین کیمپوں کو ابھی تک حالی نہیں کیا گیا ہے ان کیمپوں کو عید سے قبل خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں ذرائع کے مطابق 42 کیمپوں کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے کیمپوں کی خالی زمین کو ڈپٹی کمشنر نے اپنے تحویل میں لے کر رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہے







