باجوڑ،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی ایس پی باجوڑ کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔سلارزئی کے علاقے تبئی اور ڈاگ قلعہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ڈی ایس پی باجوڑ نے بتایا کہ پولیس اہلکار قادر اور پولیس اہلکار عزیز فائرنگ سے شہید ہوگئے۔حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed