عراق سے سعودی عرب میں داخل ہونیوالے 3ڈرون تباہ

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے داغے گئے 3 ڈرون سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیے گئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے بتائی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور اپنی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے خلاف کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ضروری عملی اقدامات کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed