شانگلہ کے 2 محنت کش مزدور مختلف کول مائن حادثات میں جاں بحق جبکہ ایک شدید1 زخمی ہوگیا۔ پہلا افسوسناک واقعہ اخوروال کول مائن کے علاقے پال میں پیش آیا جہاں بام کول کمپنی مائن نمبر 5 اسٹار سیدائی میں دن ایک بجے کے قریب حادثہ رونما ہوا۔ ذرائع کے مطابق کان کے اندر کام کے دوران اچانک حادثہ پیش آنے سے دو مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ دیگرکول کان مزدوروں، ر یسکیو اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریبا ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد متاثرہ مزدوروں کو باہر نکالا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمدزادہ ولدگل جہان جبکہ زخمی خادم شاہ ولد بلیذرسے ہوئی ہیں دونوں مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہیں۔ زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ چھپرمشتی سے موصول ہوا جہاں کوز کانا سے تعلق رکھنے والا مزدور کام کے دوران مزدور حیدر ولد اکبر خان ساکن بورشٹ جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان روزگار کی غرض سے کان میں مزدوری کر رہا تھا کہ دوران کام حادثے کا شکار ہو گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد میت تدفین کے لیے آبائی گائوں روانہ کر دی گئی۔دونوں واقعات کے بعد شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی ہے جبکہ مقامی عوام اور مزدور تنظیموں نے کانوں میں حفاظتی انتظامات کے فقدان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔







