پاک چین صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ

پاک چین تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی پیک کے تحت چین کا52رکنی اعلی سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا، ہائی پروفائل چینی وفد کا دورہ 8 سے 14 مئی تک جاری رہے گا۔ پاک چین سی پیک منصوبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہے۔چین کا تجارتی وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدے کریگا، چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا، وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل، بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے کرے گا۔ اعلی سطح کے چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل، صنعتی آلات کیاہم معاہدے بھی ہوں گے، چینی وفد سیفیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے ہیں۔ چینی وفد سیاہم ملاقات میں جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed