پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹرمپ ہے،63فیصد امریکیوں کی رائے

امریکہ میں81 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باعث مالی دبا ئو محسوس کررہے ہیں جبکہ 63فیصد نے امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا یا ہے ۔ این آر پی پی بی ایس نیوز اور مارسٹ پول کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ میں غیرمعمولی دبائو محسوس کررہے ہیں۔19 فیصد امریکیوں کا کہناہے کہ انہیں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔27 سے 30 اپریل تک کیے گئے سروے میں 63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سروے میں 37 فیصد عوام نے ٹرمپ کو کم ذمہ دار ٹھہرایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن ہوگئی ، جو ایران جنگ شروع ہونے سے پہلے 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed