وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، پی ایس ایل 11 فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین محسن نقوی نے سو شل میڈیا اکاونٹ ایکس پر وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ انہوں نے وزیرِاعظم سے درخواست کی تھی کہ شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ وزیرِاعظم بھی شائقین کو اجازت دینے کے حق میں تھے، تاہم ملک بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ ہیں اور ایندھن کے استعمال میں کمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔محسن نقوی کے مطابق فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیرِاعظم نے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے جس پرہم وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔







