عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 19اپریل کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور پختہ عزم کی علامت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق، اختیارات اور خیبر پختونخوا کو شناخت ملی، جو تاریخی پیشرفت ہے۔ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور سیاسی جدوجہد نے اس ترمیم کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس عمل میں شامل دیگر پارلیمنٹرینز کو بھی سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل باچا خان اور خان عبدالولی خان کے فکر و فلسفے کی عملی تعبیر ہے،







