کوہستان سکینڈل’ ملزم طاہر تنویر کا گھر منجمد کرنیکا حکم معطل

پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزم طاہر تنویر کی گھر منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے گھر کو منجمد کرنے کے نیب کے احکامات معطل کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل حامدعلی اور پراسیکیوٹر نیب پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نجی بینک کیداسو برانچ میں منیجر تھا جسے کوہستان سکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے کاغان کالونی ایبٹ آباد میں واقع انکے موکل کی ملکیتی مکان کو منجمد کرنے کا آرڈر کیا ہیاور18 جنوری 2026 کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا۔وکیل کے مطابق نیب نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا لیکن نوٹس کئی دنوں بعد ملا۔انہوں نیعدالت کوبتایا کہ اسکے موکل کے چار بچے اور بیوی ہیگھر منجمد کیا تو وہ کہا جائے گے۔نیب کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس کیس میں مزید ریکارڈ پیش کرنے کے لئے انہیں مہلت دی جائے عدالت نے عدالت نے درخواست گزار کا گھر منجمند کرنے کے نیب کا حکم معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 7 مئی تک کے لئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed