بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

حکومت عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیاری کررہی ہے ،بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں26پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ نیپرا سی سی پی اے کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ہائیڈل سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر سے 22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی و درآمدی کوئلے سے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 10 اور آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed