پشاور : پاک افغان بارڈ بندش سے ٹماٹر 400روپے فی کلو

افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز افغان کرنسی کی قیمت مزید ایک روپے گرگئی ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر کی بندش سے افغانستان کو مختلف اشیا کی سپلائی گزشتہ بند ہے جس کے باعث افغانستان میں مختلف اشیا ء کی قلت ہو گئی ہے جبکہ افغانستان سے آنے والے ٹماٹر کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایرانی ٹماٹر کی بندش سے بھی افغانی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت400روپے تک پہنچ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین نے دہی سمیت مختلف اشیا استعمال کرنا شروع کر دی ہیں ۔ یاد رہے کہ پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed