بینک آف خیبرنے اپنے ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ یہ شاندار تقریب گلبرگ گرینز اسلام آباد میں بینک کے بورڈ روم میں منعقد ہوئی، جس میں بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا، بینک کی اعلی انتظامیہ اور ماسٹر کارڈ پاکستان اورافغانستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان شریک ہوئے۔
یہ نیا پورٹ پولیو بینک آف خیبر کی ریٹیل اور ڈیجیٹل بینکنگ حکمت عملی میں ایک سنگ میل اضافہ ہے۔ ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو میں کلاسک، گولڈ اور پلاٹینم کے درجے شامل ہیں، جو صارفین کی روزمرہ ضروریات کے مطابق محفوظ، آسان اور دنیا بھر میں قابلِ قبول ادائیگی کی جدید سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران کوئک پے پی او ایس ٹرمینل پر براہِ راست ٹرانزیکشن کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جو بینک آف خیبر ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کے باضابطہ آغاز کی علامت تھا۔ اس موقع پر اس منصوبیکی تکمیل میں تعاون کرنے والے شراکت دار اداروں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او حسن رضا نے کہا:ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کا آغازہمارے صارفین کے لیے سہولت، تحفظ اور عالمی سطح پر تجارت کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ یہ شراکت داری اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ بینک آف خیبر اپنے صارفین کو دنیا کی جدید ترین مالیاتی سہولیات فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجرارسلان خان نے کہا:
ہم بینک آف خیبر کے ساتھ اس شاندار شراکت داری پر بے حد خوش ہیں۔ بینک آف خیبر کے وسیع کسٹمر بیس اور جدید ڈیجیٹل وژن کے ساتھ، یہ اقدام نہ صرف پاکستان میں مالی شمولیت کی نئی راہیں ہموار کرے گا بلکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
بینک آف خیبر اس وقت 7 لاکھ 19 ہزار اکانٹ ہولڈرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ کے صارفین کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ یہ شانداراعداد و شمار نہ صرف بینک کی مارکیٹ میں مستحکم حیثیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ماسٹر کارڈ کے ساتھ اس اہم شراکت داری کے ذریعے ترقی کے امکانات کو بھی واضح کرتے ہیں۔
تقریب کا اختتام ریڈ کارپٹ فوٹو سیشن، شیلڈز کی تقسیم اور نیٹ ورکنگ لنچ پر ہوا، جہاں پھولوں کی سجاوٹ اور پرکشش برانڈنگ نے اس یادگار موقع کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ۔
بینک آف خیبر نے ماسٹر کارڈ، ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو متعارف کروا دیا







