پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل’ نیا فارمولا جاری

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کر کے نیا فارمولا جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ ۳۰ روز کے لیے ہو گا۔نئے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر کیا جائے گا، جبکہ اصل لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری کارگو کا پریمیم اور اضافی اخراجات شامل کیے جا سکیں گے۔ آئل ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایکس ریفائنری قیمتیں، پریمیم اور کسٹمز ڈیوٹی ۷ مارچ ۲۰۲۶ء (جنگ سے قبل) کی سطح پر برقرار رکھیں۔ درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کے فرق کو ریفائنریز پیٹرولیم لیوی میں جمع کرائیں گی، جس کا براہِ راست فائدہ پٹرول کی قیمت میں کمی کی صورت میں صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈویژن نے تمام آئل ریفائنریز کو خطوط ارسال کر کے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی فروخت کا ڈیٹا اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو جمع کرانے کا پابند کیا ہے۔ نومبر میں عالمی سطح پر پٹرول کارگوز کا پریمیم ۲۸ سے ۳۵ ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم مقامی سطح پر قیمتوں کے استحکام اور اضافی لیوی کی تصدیق کے لیے اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن مانیٹرنگ کا سخت نظام نافذ رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed