پشاور کے 7 حلقوں کیلئے پی ٹی آئی کے 35 امیدوار سامنے آگئے

پشاور کے 7حلقوں کیلئے تحریک انصاف کیلئے تحریک انصاف کے 35امیدوار سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کے سیاسی کشمکش میں تیزی آ گئی ہے ایک خاتون بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ تحریک انصاف کے پشاور کے 13صوبائی حلقوں اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے لئے امیدواروں کو آئندہ اتوار کو جاری ہونے والے انتخابی شیڈول کے بعد فائنل کردیا جائیگا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی کے 81کے لئے علی زمان ایڈوکیٹ ، عاطف حلیم ، شاہد شنواری ، عارف یوسف ، آصف ، قاسم علی شاہ ، پی کے 82کے لئے عرفان سلیم ، کامران بنگش ، ظفر خٹک ، ظہور قادر ، پی کے 83کے لئے شاہ زیب ، مینا خان آفریدی ، عدیل بٹ ایڈوکیٹ اور سید کاشان احمد صدیقی ، پی کے 84کے لئے ارباب عاصم ، اور فضل الہی ، پی کے 73کے لئے ارباب محمدعلی ، پی کے 79کے لئے تیمور جھگڑا ، اور عائشہ بانو ، این اے اکتیس کے لئے ارباب شیر علی ، کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ وکلاء نے بھی پشاور کے 13صوبائی حلقوںکے لئے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں دی ہیں پی کے 79پر سابق ایم پی اے عائشہ بانو ، جنرل انتخابات میں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آئندہ عام ممکنہ انتخابات کے لئے ساٹھ فیصد ٹکٹ وکلاء کودیئے جائینگے بیس فیصد نوجوانوں کودیئے جائینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed