ہمارا جوہری ہتھیاروں کا سسٹم سینٹرلائزڈ ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے تحت ہیں، جو وزیراعظم کے تحت کام کرتی ہے، ہمارا جوہری ہتھیاروں کا سسٹم سینٹرلائزڈ ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اعلی ترین سول اور فوجی قیادت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بیان امریکی صدر بائیڈن نے دیا ہے اور مریم نواز مذمت عمران خان کی کر رہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ایٹمی حادثات دیکھے ہیں، چرنوبل کا حادثہ ہوا، امریکا میں بھی نیو کلیئر ری ایکٹر میں حادثہ ہوا، ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ امریکا کا بی 52 طیارہ سات گھنٹے تک لاپتہ رہا، بھارت کا ایٹمی پروگرام سب سے غیر محفوظ سمھجھا جاتا ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی تعریف دنیا کے ہر فورم پر ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف میں کیا فرق تھا؟ عمران خان کے خلاف ہی یہ سازش کیوں ہوئی؟ عمران خان کے ہوتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا تھا، صبح سب سے پہلے عمران خان نے صدر بائیڈن کے بیان کی مذمت کی، شہباز شریف کو ہم ڈھونڈ رہے ہیں کہ صبح سے وہ کدھر ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت کوئی الیکٹ ہوکر تو نہیں آئی، آکشن کے ذریعے لی گئی، عمران خان کل 7 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ الیکشن پی ٹی آئی کا نہیں، پاکستان کی آزادی اور غلامی کا الیکشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed