معلوم ہے دہشت گرد کہاں سے آئے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، ہم پوری طاقت کے ساتھ ان کا پیچھا کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سے کہہ دیا کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ خاندانوں سے ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed