دو عالمی چیمپئن ٹیمیں دبئی میں آج مدمقابل ہوں گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہوگا، آج ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 کے مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائے گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے دوپہر 3 بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے شام 7 بجے ہوگا۔سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود تھیں، گزشتہ روز ختم ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ ختم ہونے کے بعد مزید 4 ٹیمیں دونوں گروپس میں شامل ہوئی ہیں۔سری لنکا، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں نے کوالیفائنگ راونڈ سے سپر 12 میں کوالیفائی کیا ہے۔گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed