کیپ ورڈی کے 41 سالہ گول کیپر ووزینہا نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد ملنے والی اچانک شہرت نے ان کی نجی زندگی کو متاثر کیا ہے۔
اسپین کے خلاف میچ میں ووزینہا نے 7 شاندار سیوز کیے اور دفاعی چیمپئنز کو گول کرنے سے روک کر میچ بغیر کسی گول کے برابر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی اس کارکردگی کے بعد انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور تقریباً 56 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ووزینہا کے مطابق شہرت کے ساتھ بڑھنے والی توجہ نے ان کا سکون چھین لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ریسٹورنٹ جانے یا باہر نکلنے پر لوگ تصاویر اور آٹوگراف کے لیے انہیں گھیر لیتے ہیں، جبکہ بعض افراد ان کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔
گول کیپر نے کہا کہ اگر انہیں موجودہ زندگی اور شہرت سے پہلے کی زندگی میں انتخاب کا موقع دیا جائے تو وہ اپنی سابقہ زندگی کو ترجیح دیں گے۔
ورلڈکپ کے بعد ووزینہا نے چلی کے کلب کولو کولو سے معاہدہ کیا، تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے۔
حالیہ بین الاقوامی میچ میں مالی کے خلاف ہونے والی ایک غلطی پر بھی ووزینہا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔







