عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانہ نصف ہوگیا

ابوظبی میں روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے ان کے اور ان کے ساتھیوں کے جرمانوں میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔

عدالتی حکام کے مطابق متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی اپیل پر ملزمان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی۔ متاثرہ افراد نے اپنے دعوے واپس لینے کے ساتھ ملزمان کی رہائی کی درخواست بھی کی تھی۔

عدالت نے عثمان نورماگومیدوف پر عائد جرمانہ 3 لاکھ درہم سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ درہم کردیا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو ابوظبی کے ایک ہوٹل میں روسی اور جارجیائی فائٹرز کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ہوٹل کی لابی میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد حکام نے عثمان نورماگومیدوف اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی جانب سے اپیل اور دعوے واپس لینے کے بعد عدالت نے ملزمان کو ریلیف دیتے ہوئے ان کی سزاؤں میں کمی کردی اور عثمان نورماگومیدوف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed