جمعیت سیکرٹریٹ پرتعینات رضاکار بیمار’ رات کا آپریشن ملتوی

جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ پر مسلسل ڈیوٹی کے باعث رضاکار بیمار ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے فوری طور پر اپریشن روک دیا ہے انسانی جانوں کو نقصانات کی پیش نظر رات و رات اپریشن کرنے کا معاملہ روک دیا ہے تاہم اپریشن اب کسی بھی وقت کرنے کے امکانات ہیں آور پشاور میں ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے ذرائع کے مطابق جمعیت کے مرکز پر ڈیوٹی دینے والے رضاکار بیمار ہونے لگے ہیں دن کے اوقات کار میں اور رات کے اوقات کار میں دو دو شفٹوں میں رضاکار خود ڈیوٹی کے لیے حاضر ہو رہے ہیں جب کہ رضاکاروں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مولانا فضل الرحمان سے محبت کرنے والے رضاکاروں کی تعداد میں اضافے کے باعث اب ان کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق رات کے اوقات کار میں ڈیوٹیاں مسلسل دینے والے رضاکار بیمار ہو گئے ہیں رات کے اوقات کار میں شدید سردی بارش اور رنگ روڈ پر شدید ہواں کے باعث رضاکار بیمار ہونے شروع ہو گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed