گورنر راج اور ایمرجنسی ‘ پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل ایک مفصل وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے عوام کو ان کے منتخب نمائندوں کے ذریعے حکومت چلانے کے آئینی حق سے محروم کیے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وائٹ پیپر میں پی ٹی آئی نے صوبے میں نفاذِ گورنر راج اور ایمرجنسی کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت کی حامل منتخب حکومت کو جبراً ہٹانے کے عمل کو عوامی مینڈیٹ اور آئینِ پاکستان پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو فوری ختم کر کے ستمبر اور اکتوبر کے کریک ڈاؤن میں گرفتار و لاپتا کیے گئے تمام رہنماؤں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق وفاقی حکومت نے امن و امان کے نام پر عوامی مینڈیٹ کو الٹ دیا ہے اور انسدادِ دہشت گردی کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ صوبے کے 4700 ارب روپے سے زائد کے واجبات دبانے، غیر قانونی تجاوزات مہم کے نام پر کاروبار تباہ کرنے، اور سیکیورٹی آپریشنز کے دوران مقامی پولیس و سی ٹی ڈی کو نظر انداز کرنے پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ 12 نومبر 2025 کے امن جرگے اور 5 اکتوبر 2026 کی اپیل کے عین مطابق انسدادِ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی قیادت مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائے تاکہ صوبے کے عوام میں پایا جانے والا احساسِ بیگانگی ختم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed