افغانستان: عبوری افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ قاری نور جان احمدزئی کو صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
افغان میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ 6 نومبر 2026 کو پیش آیا، جبکہ ہفتہ 7 نومبر کو مقتول کی شناخت اور واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں۔
رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت قاری نور جان احمدزئی کے نام سے ہوئی ہے، جو طیب بدری کے عرفی نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ ان کا تعلق صوبہ بغلان کے ضلع دند غوری سے تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری نور جان اپنے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔
بعد ازاں ان کی لاش ضلع دند غوری میں سڑک کے کنارے سے ملی، جس پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔







