نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ:لاہور اور ایبٹ آباد کی کامیابی

آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ کے پی اسٹار دوسرے،ایبٹ آباد تیسرے اور پشاور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔عمران خان اسٹیڈیم پشاور پر جاری آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور اور ایبٹ آباد نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ پہلے رو زفتح حاصل کرنے والی ٹیموں پشاور اور کے پی اسٹار ز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان میچوں کے موقع پر پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیر الدین انصاری،السید مارکیٹنگ کے سی ای او سید شیر علی آفریدی،ڈائرکٹر عمران خان اسٹیڈیم جعفر شاہ،ریجنل ہیڈز ساجد شاہ،جاوید اشرف،محمد طاہرراجا،ٹورنامنٹ کو آرڈی نیٹرنصر اللہ،ڈائرکٹر پی پی ڈی سی اے محمد نظام،اسپورٹس جرنلسٹ حنا ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں ایبٹ آباد نے پشاور کو 30رنز سے ہرا دیا۔ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158رنز اسکور کئے اس کی جانب سے محمد اسد نے46گیندوں پر57اور آفتاب حسین نے 46گیندوں پر 51رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پشاور کی جانب سے زید اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پشاور کی ٹیم 18.1اوورز میں 128رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔محمد عادل خان نے 42گیندوں پر57رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کوکامیابی نہیں دلا سکے۔ایبٹ آباد کی جانب سے آفتاب حسین نے30رنز دے کر چارو وکٹیں لیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جبکہ راج ولی نے تین اور محمد اسد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری نے آفتاب حسین کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر اسپورٹس جرنلسٹ حنا ملک بھی موجود تھیں۔دوسرے میچ میں کے پی اسٹازر نے لاہور کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔کے پی اسٹارز پہلے کھیل کر 123رنز بنا سکی،ارباب ثاقب نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44جبکہ اول محمد نے 29اور حسیب نے 26رنز بنائے۔شاہد نذیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں لاہور نے 13.5اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر اسکور پورا کر لیا۔محمد بلال نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے 28گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست54اور ایم اشفاق نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔محمد اسرار اور محمد عابد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹورنامنٹ کو آرڈی نیٹر نصر اللہ نے محمد بلال کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed