محمد عامر نے آئی پی ایل میں شرکت کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق زیر گردش خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں مسلسل یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ محمد عامر برطانوی شہری ہونے کی حیثیت سے آنے والے وقت میں آئی پی ایل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔ تاہم اب ان تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed