اسلام آباد میں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر 2026 کو مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہوگا۔ اس باوقار ایونٹ میں ایشیا کے صفِ اول کے کھلاڑی مردوں اور خواتین کے ٹیم مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔چیمپئن شپ میں مردوں کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں مجموعی طور پر 24 کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پانچ ٹیموں کے 20 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑیوں، 12 غیر ملکی آفیشلز اور 10 تکنیکی مندوبین و ریفریز کی شرکت بھی متوقع ہے جو اس عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے کی اہمیت اور بین الاقوامی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے۔پاک فضائیہ ملک میں اسکواش کے فروغ، باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اسکواش کے میدان میں پاکستان کی درخشاں روایات کی بحالی اور عالمی سطح پر اس کھیل میں ملک کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سربراہ پاک فضائیہ کی سرپرستی میں جامع اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔ ایئر چیف کی اسکواش کے فروغ کے لیے غیر متزلزل وابستگی، بالخصوص نچلی سطح پر کھیل کی ترقی، ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی مثر شناخت اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم نے اس کھیل کی ترقی کو نئی جہت عطا کی ہے۔چیمپئن شپ میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر عہدیداران، شریک ممالک کے نمائندگان، کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت بھی متوقع ہے۔ یہ ایونٹ ایشیائی کھلاڑیوں کو اپنی فنی مہارت، مسابقتی صلاحیت اور کھیل کے اعلی معیار کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے روابط کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔پاک فضائیہ کی سرپرستی میں اس باوقار چیمپئن شپ کا انعقاد عالمی سطح پر اسکواش میں پاکستان کی درخشاں روایات کو مزید مستحکم کرنے اور اس کھیل میں قومی وقار و برتری کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ میگا ایونٹ بین الاقوامی کھیلوں میں تعاون کو مستحکم کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلی ترین سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کی راہیں ہموار کرنے کے پاکستان کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ چیمپئن شپ 7 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگی، جبکہ فیصلہ کن فائنل مقابلے بھی اسی روز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed