عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ کی شرکت، تصاویر وائرل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے لڑکے والوں کی جانب سے شرکت کی۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس اہم تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے علاوہ حکومتی و اپوزیشن ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔شادی میں شرکت کرنے والی دیگر نمایاں شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اور نیئر بخاری کے علاوہ سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر اور عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔ تقریب میں سیاسی حریفوں اور سابق عسکری قیادت کے ایک ہی چھت تلے جمع ہونے کے باعث میڈیا اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed