مانسہرہ میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل’ 2 نوجوان فائرنگ سے زخمی

ضلع مانسہرہ کے علاقے اوگی کے نواحی گائوں کیاربائی میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل کر دی گئی، اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ مانسہرہ میں فائرنگ کے اس واقعے میں دو نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے ہیں.پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے الزام میں نامزد ملزم عمر زادہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا، جہاں ملزم نے پہلے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعدازاں دو نوجوانوں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت ابتدائی طور پر مسماة (ع) کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔زخمی نوجوانوں اکرام اور احرام کے مطابق وہ گھر کے قریب موجود تھے کہ ملزم نے اچانک ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر اوگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر زادہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش اور دونوں زخمی نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed