عوام ایکسپریس, ایک ہی سفر میں 4 بار انجن تبدیل، ضیاء الحق سرحدی کا اظہار تشویش

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈرائی پورٹ و ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) نے پاکستان ریلویز کے انجنوں کی کارکردگی اور دیکھ بھال کے نظام پر شدید سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس (13 اپ) انجنوں کی مسلسل خرابیوں کے باعث شدید تاخیر کا شکار ہوئی اور اسے لاہور تک پہنچنے کے تقریباً 1200 کلومیٹر کے سفر کے دوران چار مرتبہ مختلف انجن تبدیل کرنا پڑے۔تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی نے بتایا کہ ٹرین کا پہلا پاور نمبر 9035 محراب پور کے قریب خراب ہوا جس کے بعد محراب پور میں انجن نمبر 9034 لگایا گیا، مگر وہ بھی روہڑی جنکشن پہنچ کر ناکام ہو گیا۔ اس کے بعد روہڑی سے جی ای یو 20 نمبر 4570 منسلک کیا گیا جو ملتان پہنچ کر جواب دے گیا۔ ملتان میں ٹرین کے ساتھ جی ای یو 20 نمبر 4565 لگایا گیا جسے یوسف والا پہنچ کر دوبارہ تبدیل کر کے جی ای یو 40 نمبر 9014 لگانا پڑا۔انہوں نے اس صورتحال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض 9 سے 10 برس قبل درآمد کی گئی جدید مشینری اور لوکوموٹیوز کی ایسی حالت زار ریلوے کے انتظامی و مرمتی ڈھانچے پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے لاہور سے پشاور تک ٹرین کی بحالی کے لیے مزید پاور کی تبدیلی کے امکان کا تذکرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انجنوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے نظام کا فوری اور سنجیدہ جائزہ لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed