انسدادِ دہشت گردی اور ہنگامی حالات میں سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہم, معظم بٹ

سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے کردار کو مثر بنانے، انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں اس کی اہمیت اجاگر کرنے اور ادارے کو قانونی طور پر مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سول ڈیفنس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے سول ڈیفنس والنٹیئر آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد کی قیادت ڈویژنل وارڈن ندیم جان کر رہے تھے، جبکہ ملاقات میں عتیق احمد، ڈاکٹر محمد شکیل، محمد آصف، حاسم ارشد میرا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی افادیت، اس کے قانونی پہلوں اور عوامی سطح پر اس کے کردار کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس جیسے اداروں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قدرتی آفات، ہنگامی صورتِ حال، دہشت گردی کے خطرات اور دیگر غیر معمولی حالات میں عوام کے تحفظ کے لیے تربیت یافتہ رضاکار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن کو مثر بنانے کے لیے متعلقہ قوانین اور قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے، جبکہ ادارے کو قانونی اور انتظامی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بھی سنجیدہ توجہ دی جانی چاہیے۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سول ڈیفنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے، رضاکاروں کی خدمات کو مثر بنانے اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed