نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیرت انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت النبیۖ نے انصاف، باہمی احترام اور مکالمے کا درس دیا ہے، سیرت النبی ۖ کی تعلیمات عالمی امن، انصاف اور اقوام کے مابین پل تعمیر کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں ، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ، پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، آج پاکستان کو امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی سیرت فیسٹیول کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم نے نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیرت انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت النبیۖ نے انصاف، باہمی احترام اور مکالمے کا درس دیا ہے، سیرت النبی ۖ کی تعلیمات عالمی امن، انصاف اور اقوام کے مابین پل تعمیر کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں ، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ، پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، آج پاکستان کو امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی سیرت فیسٹیول کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم نے نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم، ارکان، ذمہ داران اور منتظمین کو اپنی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کا ذکر دلوں کے لیے راحت ہے اور آپ ۖکی تعلیمات پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سیرت النبی ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں پھیلانے کے لیے فیسٹیول میں علمی نشستوں اور بین الاقوامی کانفرنس کے علاوہ کتاب میلہ، یوتھ کنونشن، نعتیہ مشاعرہ، محفلِ نعت اور خطاطی کی نمائش سمیت متعدد سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ۖ ہماری دنیا و آخرت کو سنوارنے کا واحد راستہ ہے اور بحیثیت امتی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ ۖ کی تعلیمات کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی کانفرنس کے موضوع ”اقوام کے درمیان پلوں کی تعمیر:سیرت النبیۖکی روشنی میں” کو بامعنی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو موضوع کے بروقت انتخاب پر مبارکباد دینبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم، ارکان، ذمہ داران اور منتظمین کو اپنی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کا ذکر دلوں کے لیے راحت ہے اور آپ ۖکی تعلیمات پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سیرت النبی ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں پھیلانے کے لیے فیسٹیول میں علمی نشستوں اور بین الاقوامی کانفرنس کے علاوہ کتاب میلہ، یوتھ کنونشن، نعتیہ مشاعرہ، محفلِ نعت اور خطاطی کی نمائش سمیت متعدد سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ۖ ہماری دنیا و آخرت کو سنوارنے کا واحد راستہ ہے اور بحیثیت امتی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ ۖ کی تعلیمات کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی کانفرنس کے موضوع ”اقوام کے درمیان پلوں کی تعمیر:سیرت النبیۖکی روشنی میں” کو بامعنی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو موضوع کے بروقت انتخاب پر مبارکباد دی







