کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزارروپے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے’ صاحبزادہ نسیم

ایمپلائز یونین سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے صدر صاحبزادہ نسیم خان نے گورنر خیبرپختونخوا فصل کریم کنڈی ‘چیف سیکرٹری فخر عالم اور ڈائریکٹر لیبر کی توجہ کم سے کم ماہانہ اجرت 45000 کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن سرد خانے کی نظر ہے نوٹیفکیشن نہ ہونے پرسرکاری دفاتر ملازمین کو ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق، وزیراعلی سہیل افریدی نے بجٹ 2026 -2027 کے بجٹ میں. جولائی 2026 سے کم سے کم ماہانہ اجرت 45000 کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے لیکن چوتھا مہینہ شروع ہو چکا ہے اس اعلان پہ کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ ریگولر ملازمین جن کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ہے وہ تنخواہ اضافے کے ساتھ وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری اور خود مختار اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو صرف ماہانہ 40000 روپے ادائیگی کے علاوہ کسی قسم کا کوئی الاونس نہیں ملتا الٹا ڈیلی ویج ہونے کے ناطے ان کی نوکری ہر وقت خطرے کا شکار رہتی ہے موت کا پھندا ان کے گلے میں پڑا رہتا ہے وہ ہر وقت پریشان رہتے ہیں لہذا میری تمام مزدور تنظیموں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ڈیلی ویج ملازمین کے لیے اواز اٹھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed