خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست سلمان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی، غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی، بنیادی حقوق اور جمہوریت کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے اقدام کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک اس گورنر راج کے اعلامیہ  کو معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed