راولپنڈی میں لاہور کی اٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے لاہور سے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والی 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نعمان اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق چوتھی جماعت اور حفظ کی طالبہ 23 ستمبر کو اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی آئی تھی۔ قیام کے دوران 25 ستمبر کی رات ملزم حیدر علی نے بچی کو سوتے ہوئے دوسرے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور راز افشا کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ لاہور واپسی پر بچی کی حالت غیر ہونے پر طبی معائنہ کرایا گیا جس میں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کی۔

والد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلخانہ نے معاملے کو دبانے اور حقیقت چھپانے کی کوشش کی جبکہ ملزم اور اس کے رشتے داروں کی جانب سے بچی کو مسلسل ہراساں اور ذہنی ٹارچر بھی کیا جاتا رہا۔ ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بچوں پر تشدد و ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تمام تر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed