پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 176.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

چین پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا،مالی سال 27-2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران چین سے خالص براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 176.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ چین سے خالص ایف ڈی آئی اگست میں 113 ملین ڈالر رہی، جو جولائی میں ریکارڈ کیے گئے 63.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 49.8 ملین ڈالر زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اگست میں چین سے آنے والی خالص ایف ڈی آئی پاکستان کی مجموعی خالص ایف ڈی آئی 315.9 ملین ڈالر کا تقریباً 35.8فیصد رہی، جبکہ جولائی اور اگست کے دوران چین کی مجموعی خالص ایف ڈی آئی 176.2 ملین ڈالر رہی، جو ملک کی مجموعی خالص ایف ڈی آئی 494.5 ملین ڈالر کا تقریبا 35.6 فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 27-2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران چین سے خالص ایف ڈی آئی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 120.7 ملین ڈالر کے مقابلے میں 55.5 ملین ڈالر زیادہ رہی، جو تقریبا 46 فیصد اضافہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست مالی سال 27-2026 کے دوران چین سے مجموعی ایف ڈی آئی کی آمد 238 ملین ڈالر رہی، جبکہ 61.8 ملین ڈالر کا سرمایہ باہر گیاجس کے نتیجے میں خالص ایف ڈی آئی 176.2 ملین ڈالر رہی۔پاکستان کی مجموعی خالص ایف ڈی آئی جولائی اور اگست مالی سال 27-2026 میں 494.5 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 398.6 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح خالص ایف ڈی آئی میں 95.9 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق پہلے دو ماہ کے دوران دیگر بڑے سرمایہ کاری ذرائع میں کینیڈا 83.5 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 58.1 ملین ڈالر اور ہانگ کانگ 43.5 ملین ڈالر کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed