پٹرول مہنگا، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دینے لگی۔ ملک بھرمیں سرکاری ریٹ لسٹ میں مختلف سبزیوں، پھلوں، چکن، انڈوں ودیگر اشیائے ضررویہ کے روزانہ نرخ جاری ہوتے ہیں۔ بازاروں میں خریداری کرنے والی خواتین نے بتایا کہ کچن کا بجٹ تین گنا بڑھ چکا، محدود آمدنی نے سبزیوں،چکن و دیگر ضروری اشیا کی خریداری مشکل بنا دی ہے۔شہریوں کے مطابق سرکاری اور مارکیٹ میں قیمتوں میں فرق پریشانی کا باعث ہے،دکانداروں کے مطابق ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافہ فرق کی وجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed